Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سربراہ پاک فوج سے جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2017 | Last Updated: 3 years ago

2

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی ملاقات کے دوران جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

جاپانی سفیر نے ملاقات کے دوران بتایا کہ جاپانی حکومت پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاپان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube