سفاک باپ نے تین کم سن بیٹیوں کو قتل کردیا

Samaa Web Desk
June 3, 2017

عارف والا: پاکپتن کے علاقے عارف والا میں سفاک باپ نے خود اپنا ہی گھر اجاڑ ڈالا اور تین بیٹیوں کو قتل کردیا۔

شاید اسی کو کہتے ہیں کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، سماء کے مطابق ڈسٹرکٹ پاکپتن کے علاقے عارف والا میں باپ بے رحم باپ نے اپنی تین کم سن بچیوں کو قتل کردیا۔

172.16.22.9_07_20170603100630803

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے بیوی سے گھریلو جھگڑے پر تینوں بچیوں کو قتل کیا، بیٹیوں کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان ہے۔ پولیس نے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔

Arif Wala Sot 03-06

بیوی کے مطابق اس کا شوہر نشے کا عادی تھا اور ہر قسم کا نشہ کرتا تھا، پیسے نہ دینے پر بیوی اور بچوں کو مارتا تھا۔ سماء