نئے بجٹ میں 5 سستی اور 5 مہنگی ہونے والی چیزیں

May 26, 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2017-18 کا بجٹ پیش کردیا ، بجٹ میں جہاں کچھ چیزوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے وہیں چند چیزوں پر کم کیا گیا ہے جس کے بعد کچھ چیزیں سستی ہوئیں تو کچھ مہنگی ہوگئیں ہیں۔

یہاں وہ چیزیں پیش کی جارہی ہیں جو ئئے بجٹ میں سستی ہوگئیں

موبائل فونز

1

موبائل فونزاورکالیں سستی کردی گئیں، موبائل فون استعمال کرنے والوں کیلئے یہ کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے کہ موبائل کالز پرودہولڈنگ ٹیکس 14 فیصد سے ہٹا کر ساڑھے12فیصدکردیاگیا ہے جبکہ موبائل فونز پر کسٹم ڈیوٹی 1000سے کم کرکے650کردی گئی ہے ۔

گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی 

2

حکومت نے گاڑیوں کی درآمد پروودہولڈنگ کم کرنےاعلان کردیا گیا ہے ، 850 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس 10 ہزار سے کم کرکے ساڑھے 7 ہزار کردیا، 1000 سی سی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 15 ہزار کردیا گیا ، 13 سو سی سی گاڑیوں پر 30 ہزار سے کم کرکے 25 ہزار روپے کردیا گیا، کمی کا اطلاق صرف فائلرزکے لیے ہوگا۔

پولٹری

poultry

پولٹری سے متعلق خام مال کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے اور پولٹری صنعت پر کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 3فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،پولٹری کی مشینری پر سیلز ٹیکس کم کر کے 7فیصد کرنے کی تجویز ہے جس سے امید کی جارہی کہ مرغی کی قیمتوں میں کمی ہوجائے گی ۔

لیپ ٹاپ اسکیم

4

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت20ارب روپے مخت لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے 20ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 ای بینکنگ ، آئی ٹی 

e-banking

ای بینکنگ پرودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جارہا ہےساتھ ہی آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس معاف کیا جا رہا ہے اور جنوبی کوریا کے تعاون سے اسلام آباد میں آئی ٹی کمپنی قائم کی جائےگی۔

یہاں وہ چیزیں پیش کی جارہی ہیں جو نئے بجٹ میں مہنگی ہوگئیں۔

سگریٹ

11

سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئےکیاگیا۔

پان چھالیاں

12

پان چھالیاں پر ڈیوٹی مزید بڑھا دی گئی، پان،چھالیہ پرریگولیٹری ڈیوٹی10سےبڑھاکر25فیصد،پان کی درآمد پر200روپےفی کلوریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

اسٹیل سیکٹر

steel

اسٹیل سیکٹر پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کردیاگیاجس کے بعد اسٹیل کے قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔

کپڑے

13

کپڑے کی کمرشل درآمد پرسیلزٹیکس میں اضافہ ہو رہا ہے ،کپڑے کی کمرشل درآمد پر6فیصد سیلزٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کے بعد برانڈڈ کپڑوں کی قیمتوں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

سیمنٹ

cement

سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی 1 روپے کلوگرام سے بڑھا کر 1.25 روپے کر دی گئی۔