Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

قبلہ رخ کا درست تعین؛2 دن کی دوری پر

SAMAA | - Posted: May 26, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2017 | Last Updated: 3 years ago

kaaba1

کراچی : پاکستان میں 28 مئی کو سورج 2 بج کر 18 منٹ پر عين خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس دن قبلہ کی سمت کا درست تعين کيا جاسکے گا۔

اتوار 28 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر18 منٹ پر سورج عین بیت اللہ کے اوپرعمودی زاویے پرچمک رہاہو گا۔ اس وقت قبلہ رخ کا بالکل درست تعین کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت کعبہ کا اپنا سایہ نہیں ہوتا اور دنیا بھر میں جہاں جہاں سورج کی روشنی موجود ہو گی ، سایے کا رخ قبلہ کی طرف ہوگا۔

kaaba

اس سایے کی مدد سے باآسانی درست قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔ ایسا کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ زمین میں ایک چھڑی بالکل سیدھی گاڑ دیں، اور پاکستان کے دیے گئے وقت کے مطابق چھڑی کے سائے کی سمت نوٹ کریں جس  کا رخ بیت اللہ کی درست سمت کو کی سمت ظاہر کررہا ہوگا۔

kaaba2

واضح رہے کہ جدید تحقیق کے مطابق خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے , اس لحاظ سے سورج جب اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے عین خانہ کعبہ کے اوپرعمودی زاویے پر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ کاسایہ نہیں ہوتا، لیکن دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی طرف ہوتا ہے۔ اس وقت درست قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ ایسا ہر سال پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 مئی کو دوپہر 2 بج کر18 منٹ اور  16 جولائی کو2 بج کر 26 منٹ پر ہوتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube