Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جارحیت کی توایساجواب دینگےجوانکی نسلیں یادرکھیں گی،ایئرچیف

SAMAA | - Posted: May 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسکردو : ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم ہر وقت تیارہیں، بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ایئر چیف مارشل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ اس کی...

اسکردو : ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم ہر وقت تیارہیں، بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ایئر چیف مارشل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو ایسا جواب دیں گے کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

اسکردو میں پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں کے دوران تقریب سے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، بھارت کسی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔

ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے ، ہمیں کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم تیار ہیں ، قوم کو اعتماد ہونا چاہیئے ، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے ، ہم سارا سال ہر لمحے تیار رہتے ہیں ۔ ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بہترین ایئر فورس ہے ، قوم کو دشمن کے ایسے بیانات پر رتی بھر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

ACM-embed

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے مشنز ہوں یا رد الفساد پاک فضائیہ کا بھر پور کردار ہے، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ جے ایف 17 کی پیداوار تین گنا بڑھ چکی ہے، جے ایف 17 قوم کا فخر ہے، اس منصوبے کی اہم بات خود کفیل ہونا ہے، اگر دشمن نے جارحیت کی تو ہمارا جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی ائیر چیف کی دھمکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو مکمل آپریشنل کردیا۔

Sohail Aman Flight Ex 24-05

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے اسکردو میں قائم فارورڈ آپریٹنگ بیس پر میراج طیاروں کی جنگی مشقیں جاری ہیں،اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ اییر چیف مارشل سہیل امان نے فارورڈ ائیر بیس کا دورہ کیا ، بیس پر پاک فضائیہ کے مختلف جنگی طیاروں نے سیاچن کے قریب پروازیں کیں، ایئرچیف سہیل امان نے جنگی مشقوں میں حصہ لیا اور میراج جنگی طیارہ اڑایا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube