Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بھارت کومنہ توڑ جواب،پاک فضائیہ کی سیاچن میں پروازیں

SAMAA | - Posted: May 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسکردو : روایتی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فضائیہ بھی میدان میں آگئی، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سیاچن کے قریب پروازیں کیں۔ پاک فضائیہ کے ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو مکمل آپریشنل کردیا گیا ہے۔ فارورڈ آپریٹنگ بیس آپریشنل ہونے کے بعد بیس...

اسکردو : روایتی دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فضائیہ بھی میدان میں آگئی، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سیاچن کے قریب پروازیں کیں۔

پاک فضائیہ کے ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے تمام فارورڈ آپریٹنگ بیسز کو مکمل آپریشنل کردیا گیا ہے۔ فارورڈ آپریٹنگ بیس آپریشنل ہونے کے بعد بیس پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے میراج کی مشقیں بھی جاری ہیں۔

maxresdefault

بدھ کے روز سربراہ پاک فضائیہ  سہیل امان نے فارورڈ ایئربیس کا دورہ کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت بھی سہیل امان کے ہمراہ  رہی۔

Sohail Aman Flight Ex 24-05

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اسکردو فارورڈ ایئربیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے پائلٹس اور دیگر تنیکنی عملے سے ملاقاتیں کیں، اس دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا اسکواڈرن میراج نے سیاچن پر اونچی اور نیچی پروازیں بھی کیں۔

PAFFalcons-May2011-large

پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے خود میراج طیارہ اڑایا۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ ببھکیوں کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے پروازیں دشمن کو جواب ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube