Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کئی وارداتوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سرفراز بگٹی

SAMAA | - Posted: May 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بڑے دہشت گرد حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، بڑی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس...

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بڑے دہشت گرد حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، بڑی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب، ترجمان صوبائی حکومت انوار الحق کاکڑ،صوبائی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر اکبر حریفال ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سانحہ 8 اگست 2016ء کو سول اسپتال کوئٹہ میں وکلاء پر حملے، 24 اکتوبر 2016 کو پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب روڈ پر حملے اور سانحہ شاہ نورانی حملے میں ملوث عناصر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا، جس پر پولیس اور فرنٹیئر کور سمیت تمام اداروں کے افسران و اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں، دہشتگردوں کی گرفتاری فورسز کی بڑی کامیابی ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کا پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جواںمردی سے کررہے ہیں، صوبائی حکومت پولیس اور لیویز فورس کے جوانوں کو ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نئے سال کے بجٹ میں خاطرخواہ اقدامات کررہی ہے۔

وہ بولے کہ دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی تعاون کی بدولت کامیابی سے لڑرہے ہیں، جیت حق اور سچ کی ہی ہوگی، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ بولے نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، فورسز نے دہشتگردی کی بڑی وارداتوں کو ناکام بنایا، چمن سے اغواء واپڈا اہلکار کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے سابق سینیٹر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھرپور محنت کررہی ہے۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube