رمضان المبارک کاچاند ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

May 19, 2017

کراچی : رمضان المبارک کاچاند چھبیس مئی کونظرآنے کاامکان بہت کم ہے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ۔

رمضان سعادتوں اور برکتوں کا مہینہ لیکن یہ شروع کب سے ہورہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے اپنے آلات درست سمت میں لگانا شروع کردیئے،سرکاری بابوؤں کیلئے دفتری اوقات کار کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ۔

مقدس مہینے میں سعادتیں سمیٹنے کا مقدس مشن چاند کے بروقت دیدار کیلئے محکمہ موسمیات نے میدان سنبھال لیا، حکام کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 26 مئی کی شام کنجنکشن پوائنٹ پر پیدا ہوگا۔

نئے نویلے چاند کی پیدائش کا وقت رات بارہ بجے سے پونے ایک بجے کے درمیان ہوگا، ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم بھی صاف ہوگا، تاہم محکمہ موسمیات نے چھبیس تاریخ کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ظاہر کردیئے ہیں جس کے مطابق پہلاروزہ اٹھائیس مئی کو ہوسکتا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.