نواز شریف قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، شیخ رشید

May 19, 2017

کوئٹہ : شیخ رشید کہتے ہیں بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، گوادر کے نوجوانوں کو بیروزگار نہیں دیکھ سکتے، نواز شریف گوادر کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں، ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابود کردینگے، ن لیگ کا سیاسی جنازہ جلد نکلے گا۔

کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نواز شریف پر الزام لگایا کہ وہ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، گوادر کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے، پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، گوادر کے نوجوانوں کو بیروزگار نہیں دیکھ سکتے۔

وہ بولے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، مارشل لاء میں 5 سال جیل میں سزا کاٹی، ن لیگ کا سیاسی جنازہ جلد نکلے گا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.