انتخابات میں عمران کی سیاست کاجنازہ نکل جائےگا،نون لیگی رہنماکادعوی

May 19, 2017

لاہور: پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ نےدعوی کیاہےکہ اگلےانتخابات میں عمران خان کی سیاست کاجنازہ نکلےگا۔راناثناءاللہ نے الزام عائد کیاکہ عمران خان شارٹ کٹ سےوزیراعظم بنناچاہتاہے۔

لاہور میں میڈیاسے بات کرتےہوئےراناثناءاللہ نے کہاکہ کچھ عناصرچاہتےہیں کہ پنجاب ترقی نہ کرے۔ راناثناءاللہ نےبتایاکہ اورنج لائن سے 5 لاکھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔ اورنج لائن منصوبہ چین کےتعاون سےبن رہاہے ۔موٹروے بنی تواُس وقت بھی عقل کےاندھوں نےالزام لگایا تھا۔

Rana Sana Talk Lhr 19-05

رانا ثناءکاکہنا تھاکہ مخالفین کاپروپیگنڈا گمراہ کن اوربےبنیادہے۔عدالت سےہماراجنازہ نکالناچاہتےتھے،انہی کاجنازہ نکل گیا۔انھوں نے پرامیدلہجےمیں کہاکہ نوازشریف عوام کی عدالت سےسرخروہوں گے۔

وزیرقانون پنجاب نےکہاکہ اپوزیشن کارویہ اسی کونقصان پہنچارہاہے۔ پنڈی کےشیطان کی گفتگوانتہائی گھٹیا ہے۔اپوزیشن حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔رانا ثناء نےکہاکہ اپوزیشن ریاست اورحکومت کےدرمیان فرق نہیں کرپارہی۔ کوئی ادارہ ملکی سلامتی کاکام اکیلانہیں کرسکتا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.