تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 3،مزدور قتل

By: Samaa Web Desk
May 19, 2017

5617a51eb759b

تربت : بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل کردیا، تینوں مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے۔

سماء کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں مزید تین مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، لیویز ذرائع کے مطابق تینوں مزدوروں کا تعلق سندھ سے تھا۔

لیویز حکام کے مطابق تینوں مزدور جنوبی بلوچستان کے علاقے تربت میں تعمیرات میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے مزدوروں کو شناخت کرکے قتل کردیا، تینوں مزدوروں کو سروں میں گولیاں ماری گئیں۔ مزدور نوکری کیلئے سندھ سے بلوچستان آئے تھے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

2500308292_520c5944f5_b

واضح رہے کہ کچھ روز قبل مستونگ کے علاقے میں بھی دس مزدوروں کو شناخت کے بعد قتل کردیا گیا تھا، نو مزدوروں کا تعلق سندھ کے شہر نوشہروفیروز سے تھا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.