گرمیوں کی چھٹی کے شیڈول میں تبدیلی

By: Samaa Web Desk
May 16, 2017

Schoolgirls_in_Shalwar_Kameez_Abbotabad_Pakistan_-_UK_International_Development

کراچی : صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹی کا آغاز یکم رمضان سے ہوگا، وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اسکول و کالج میں موسم گرما کی تعطیلات 31جولائی تک جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعطیلات میں تبدیلی کا فیصلہ موسمی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔

اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم کی قائمہ کمیٹی نے سرکاری اور نجی اسکولوں و کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان یکم جون تا 31جولائی کیا تھا۔

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.