آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول کے ساتھ سیاسی محاذ پر سرگرم

May 15, 2017

Bilawal Asifa Meet Stills Khi Vo 15-05

کراچی : بے نظیر بھٹو کی صاحبزادہ آصفہ بھٹو نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، بلاول بھٹو زرداری سے خورشید جونیجو کی ملاقات میں آصفہ بھی موجود تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ آصفہ بھٹو زرداری بھی سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئیں، بی بی کی بیٹی نے سندھ کے معاملات دیکھنا شروع کردیئے، ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابی مہم میں وہ سندھ کا محاذ سنبھالیں گی۔

سماء کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سیاسی ملاقاتوں میں شرکت کا آغاز کردیا، خورشید جونیجو نے بلاول سے ملاقات کی جس میں آصفہ بھٹو بھی شریک ہوئیں۔ سماء