Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن

SAMAA | - Posted: May 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago

14859810_10154103306918129_2540333724451016548_o

کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، ماؤں کے عالمی دن پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز ، تقریبات اور ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

خوش نصیب ہے وہ اولاد جس کے پاس اس کی ماں جیسی نعمت اور دولت موجود ہے، مگر افسوس کچھ بدبخت ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس نعمت کے ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو اس کے پیار اور اس کے سائے سے محروم رکھتے ہیں، تاہم یہ دن ماؤں سے والہانہ محبت کے جذبات اور عقیدت مندی کے اظہار کا بہترین موقع ہے کہ آپ اس نعمت اور دولت کی قدر کریں۔

Mothers-Day-Pakistan

ماؤں کا عالمی دن بھی شاید انہیں بھولے بھٹکوں کیلئے ہے، جو ماؤں کے زندہ ہونے پر بھی ان کو بھلا دیتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ماں کا نعم البدل کوئی نہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے ماں کے پیروں تلے جنت رکھی ہے تو بلاشہہ یہ بات ماں کے مقام اور حیثیت کی ایمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کافی ہے۔

Mothers-Day-Pakistan-4

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کے اس عالمی دن پر کوئی ماں کو تحفہ دے کر تو کوئی ماں کو سیر کراکے اس دن کی اہمیت کو محسوس کرتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ محبت کا خالص ترین رنگ ماں کے مقدس رشتے سے بندھا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube