افغانستان سے پاکستان آنیوالی بارود سے بھری گاڑی تباہ

SAMAA | - Posted: May 12, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2017 | Last Updated: 4 years ago

172.16.22.9_07_20170512111610713

ہنگو : لیویز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی کو موقع پر ہی تباہ کردیا۔

سماء کے مطابق پارا چنار کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والی بارود سے بھری گاڑی کو فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔ لیویز سیکیورٹی اہل کاروں کے مطابق گاڑی افغان شہر پکتیکا سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی، دہشت گرد پارا چنار میں مذہبی تقریب کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

172.16.22.9_07_20170512111613800

 بوڑکی بارڈر پر موجود لیویز اہل کاروں کی جانب سے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم گاڑی رکی نہیں، جس پر سیکیورٹی اہل کاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

172.16.22.9_07_20170512111619639

فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ فورسز نے بروقت کارروائی نے شہر کو بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرم ایجنسی میں افغان سرحد مسلسل 26 فروری سے بند ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے افغان سرحد کو بند کیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube