کرم ایجنسی میں فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 4 years ago

i may 2017پارا چنار : کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں اہل کار شہید، جب کہ دو جوان زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وسطی کرم کے علاقے میں خوائیداد خیل سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی،فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

آپریشن میں زخمی اہل کاروں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا ہے، دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مزید نفری کو بھی طلب کیا گیا، جب کہ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جارہی ہے، شیلنگ کے باعث دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube