آپریشن ردالفسار؛ خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی،متعدد دہشتگرد ہلاک

Samaa Web Desk
April 27, 2017

HDL 0200 27-04

پشاور: پاک آرمی نے آپریشن ردالفسار کے تحت خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کے علاقے ستار کلے اور نرائی نو میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔

پاک آرمی کی جانب سے فضائی کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی۔ دہشت گرد ننگر ہار سے خیبر ایجنسی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقع میں زخمی اور بچ جانے والے دہشتگرد واپس ننگر ہار فرار ہو گئے۔ سماء