Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اردو بازار رینجرز مقابلہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 3 years ago

TERRORIST NEIGHBORS KHI 25-04 ASIF

کراچی : اردو بازار میں دہشت گردوں کے رینجرز سے مقابلے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ کرائے پر گھر حاصل کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم ہلاک دہشت گرد کا کزن ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اردو بازار میں دہشت گردوں اور رینجرز کے درمیان جھڑپ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں نے مکان کرائے پر حاصل کیا تھا، جس کی تفصیلات باقاعدہ تھانے میں بھی جمع کرائی گئیں۔

پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں نے مکان کا کرایہ نامہ اپنے نام پر نہیں بنوایا، کرایہ نامہ نصیر الدین اور جاوید الحق کے درمیان بنا، جس میں 15 ہزار روپے کرایہ طے ہوا تھا، نصیر الدین ہلاک دہشت گرد نعیم کا کزن تھا، ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب اردو بازار میں دہشت گردوں سے رینجرز مقابلے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے اردو بازار برنس روڈ پر دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کیا تھا، واقعے میں 4 رینجرز اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد کئی گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا تھا، مرنے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube