کرم ایجنسی دھماکا،زخمیوں کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago

Mi17_AP_58631_1

راول پنڈی : ترجمان پاک فوج کے مطابق کرم ایجنسی دھماکے میں زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرم ایجنسی دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کیلئے پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا۔

iaf-men-carrying-injured-persons-to-safer-place-in-an-mi-17-helicopter-14303772250483
ترجمان کے مطابق  دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا جائے گا۔

Px17-067 QUETTA: Nov17 - Men shifting the injured to DHQ Hospital after he was airlifted by army helicopter from the site of accident of Jaffar Express train which derailed. ONLINE PHOTO by Ahmad Kakar

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کرم ایجنسی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ متعلقہ اداروں سے واقعہ کی فوری رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں دس افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube