کرم ایجنسی میں دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 15ہوگئی

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago

پارا چنار: کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، اندوناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ تک پہنچ گئی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں...

پارا چنار: کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، اندوناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ تک پہنچ گئی ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر وین سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پندرہ تک پہنچ گئی ہے، دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کا ہدف مسافر وین تھی، جس کے گزرتے ہی دھماکا ہوا۔

parachinar

دھماکے کے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا جا رہاہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دو خاصہ دار اہلکاروں سمیت نو شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک نومولود بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جب کہ دو خواتین بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ علاقہ گودر کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پاراچنار سے 70 کلو میٹر فاصلے پر واقع ہے جہاں مقیم لوگ درس و تدریس ، روزگار اور معمولات زندگی چلانے کیلئے روزانہ شہر کی طرف آتے ہیں۔ ان لوگوں کو لانے کیلئے ایک ہی مسافر گاڑی چلتی ہےجسے دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube