بلاول بھٹو نے ایک بار استعفی کا مطالبہ کردیا

By: Samaa Web Desk
April 21, 2017

جھنگ: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ مکمل طور پر بری نہیں ہوئے ہیں فوری استعفیٰ دے دیں۔

جھنگ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا یہاں دو قانون ہے، ایک قانون شریفوں کے لیے دوسرا غریب کے لیے، ان شریفوں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں پر گولیاں چلادیں کوئی نہیں پوچھتا، جس جے آئی ٹی میں حکمراں لوگ مقرر کریں گے اس سے کیا امید، شریف عدلیہ پر حملہ کرکے بھی بچ جائیں اور ایک خط پر ہمارا وزیر اعظم گھر جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں دو پاکستان چاہئیں نہ دو قانون، میاں صاحب آپ مکمل طور پر بری نہیں ہوئے، دو سینیئر ججوں نے میاں صاحب کو نا اہل کردیا۔

بلاول نے مطالبہ کیا کہ میاں صاحب فوری استعفیٰ دیں، آپ کے خلاف تو عوام نے فیصلہ دے دیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.