شریفوں کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے

April 21, 2017

جھنگ: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی خاطر جینا اور مرنا ہے، شریفوں کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے۔

پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم پنجاب کا قلعہ فتح کرکے رہیں گے، شریفوں کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی خاطر جینا اورمرنا ہے، اپنے پیارے شہید کروائے اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، چاروں صوبوں کوآپ سے نجات چاہیےجیسے مشرف کو بھگایا ایسے نواز شریف کو بھی بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اس قوم پر رحم کریں، نواز شریف کو جب تک نکالیں گے نہیں لگے رہیں گے، ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟ عوام کے پاس جائیں گے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں میراپہلاجلسہ ہے،ابھی توشروعات ہے، ہرطرح سےآپ کےپیچھےلگےرہیں گے،آپ مفت کی روٹیاں توڑنےکے کچھ نہیں کرسکتے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.