عمران خان نے اہم مہم کا آغاز کردیا

By: Samaa Web Desk
April 21, 2017

18034826_1447860111953493_2123771404_n

کراچی: پانامہ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کردیا ۔

کپتان کا تبدیلی کاروان کل سندھ پہنچے گا، عمران خان موئن جو دڑو ایئرپورٹ پیہنچیں گے جس کے بعد لاڑکانہ سے ریلی کی صورت دادو جائینگے۔

عمران خان مختلف مقامات پراستقبالیہ ریلی سے خطاب کرینگے جس کے بعد کپتان دادو مین بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی پی ٹی آئی مین شمولیت کا اعلان کرینگے، عمران خان آئندہ ہفتے کراچی کا دو روزہ دورہ کرینگے۔

کپتان اٹھائیس اپریل کو کراچی مارچ مین شریک ہونگے، مزدور کنونشن سے بھی خطاب کرینگے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.