ڈان لیکس کی رپورٹ منگل تک آجائے گی، چوہدری نثار

April 21, 2017

384671_29154253

اسلام آباد/ ٹیکسلا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منگل تک پیش کردی جائے گی۔ سماء

تیکسلا میں زیر تعمیر اسپتال کے دورے کے موقع پر کوہستان ہاؤس میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی ملاقاتیں محدود ہوتی ہیں، ہماری سیاسی میٹنگز ہوتی رہی ہیں، عدالتی فیصلےکوسیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے، عدالتی فیصلے کو طرح طرح کےمعانی دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ ایک متفق فیصلہ ہے، عدالتوں کے اوپرعدالتیں لگائی جارہی ہیں،  فیصلے پرعجیب منطقیں پیش کی جارہی ہیں،  لوگ اپنی خواہشات کے مطابق فیصلے کو بیان کر رہے ہیں، 2ایک طرف،3دوسری طرف نہیں،فیصلہ متفقہ ہے، پاناما کیس ابھی عدالت میں ہے، عدالت کا یہ فیصلہ جےآئی ٹی رپورٹ کے آنے تک ہے، ،یہ فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑدیں، خدا کے لیے ملک پر رحم کھائیں، زرداری کا دیانتداری پر سرٹیفکیٹ دینا قیامت کی نشانی ہے، آصف زردای قوم کو شفافیت پر لیکچر دے رہے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جےآئی ٹی کے حوالے سے پانچوں ججز متفق ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول ہونا چاہیے، یہ قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری ایمانداری پر لیکچر دیں، وزیراعظم اور ان کے خاندان نے کچھ فلیٹس لندن میں خریدے، وزیراعظم کے خاندان کا مؤقف ہے ہمارے اثاثے باہر تھے، نواز شریف اور خاندان نے روز اول سے فلیٹس نہیں چھپائے، آرٹیکل62،63پرزرداری کالیکچردیناقیامت کی نشانی ہے،، اس کیس پرابھی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلےخواہشات کےمطابق نہیں ہوتے، ، وزیراعظم کی کرپشن کاذرابھی شائبہ ہوتاتوسیٹ چھوڑچکاہوتا، پاناماکافیصلہ شواہدکی بنیادپرہوگا،الزامات پرنہیں، مخالفین صرف شور شرابہ چاہتے ہیں،، سپریم کورٹ کےفیصلےکااحترام اور قبول کریںٕ گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منگل تک پیش کردی جائےگی، فیصلے میں تاخیر عدالتی فیصلے کے باعث ہوئی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.