Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سانحہ گیاری کو 5سال مکمل، شہداء کی یادیں آج بھی تازہ

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2017 | Last Updated: 4 years ago

272478_13459225

سیاچن : سیاچن کے گیاری سیکٹر پر پیش آنے والے سانحے کو پانچ سال مکمل ہوگئے، تاریخ کی بدترین قدرتی آفات کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، اس موقع پر مختلف کنٹونمنٹس میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سیاسچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے شہید ہونے والوں کی یادیں دلوں میں بسی ہیں، جب کہ جنگی محاذ پر پیش آنے والا حادثہ آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے۔ ملک بھر میں سات اپریل 2012 کو سیاچن کے گیاری سیکٹر پر برفانی تودہ گرنے سے شہید ہونے والے 139 شہداء کی یاد میں آج مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، آج شہیداء کی برسی منائی جا رہی ہے۔  سانحہ گیاری کے شہدا ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔
Post_at_Siachen

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ایک سو چوبیس فوجی اورگیارہ سویلین واقعہ میں شہید ہوئے، سانحہ کو پانچ سال گزرنے کے باوجود شہداء کی جدائی کا غم اب بھی تازہ ہے۔ حادثے میں این ایل آئی سکس کا بٹالین ہیڈکواٹرز گلیئشر کے نیچے آکر ہمیشہ کیلئے کھو گیا۔

siachen-1
واضح رہے کہ انیس سو چوراسی میں بھارتی فوج نے سیاچن پر اپنا ناجائز تسلط جمایا تھا، جس کے جواب میں پاکستان کو بھی اپنے فوجی اس علاقے میں تعینات کرنا پڑے۔ یوں ہندؤستان کے اس ناجائز قبضے کے نتیجے میں نہ صرف دونوں ممالک کے معاشی مسائل پر خاصا بوجھ پڑا، بلکہ قابض انڈین آرمی نے گزشتہ اکتیس برسوں میں اس گلیشئر کو اتنا گندا کر دیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان کی جانب آنے والے پانی پر اس کے اثرات خطرناک حد تک مرتب ہو سکتے ہیں، جب کہ مستقبل میں یہ گلیشئر پگھل کر ناقابل تصور خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube