Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

طالبہ کی پراسرار گمشدگی ، تفتیش کا دائرہ وسیع

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 23, 2017 | Last Updated: 5 years ago

حیدر آباد : گمشدہ طالبہ کے بھائی اور بہن کا موبائل فرانزک ٹیسٹ کیلئے کراچی بھجوادیا گیا، پولیس نے سترہ بس اسٹاپس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی طلب کرلیں۔ میڈیکل طالبہ کی پراسرار گمشدگی پر تفتیش کا دائرہ کار پھیلادیا گیا، پولیس کے مطابق نورین کے بھائی،بہن کےموبائل کا فرانزک ٹیسٹ ہوگا۔ ایم...

حیدر آباد : گمشدہ طالبہ کے بھائی اور بہن کا موبائل فرانزک ٹیسٹ کیلئے کراچی بھجوادیا گیا، پولیس نے سترہ بس اسٹاپس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی طلب کرلیں۔

میڈیکل طالبہ کی پراسرار گمشدگی پر تفتیش کا دائرہ کار پھیلادیا گیا، پولیس کے مطابق نورین کے بھائی،بہن کےموبائل کا فرانزک ٹیسٹ ہوگا۔

ایم بی بی ایس طالبہ کا اب تک نہ پتہ چلا پولیس نے تفتیش کا دائرہ مزید پھیلا دیا، نورین کے بھائی اور بہن کے موبائل فون بھی کراچی بھجوادیے، جہاں ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔

دس فروری کو ڈائیو بس سے لاہور جانے والے مسافر نے بتایا کہ بارہ نمبر سیٹ پر بیٹھی لڑکی نورین جیسی لگتی لیکن لاہور پہنچنے سے چار گھنٹہ پہلے اترگئی۔

پولیس نے نورین کے اسکول اور کالج سے تفصیلات حاصل کیں لاہور سے پہلے آنے والے سترہ اسٹاپز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منگوالی گئیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube