سینسز فارم کی فوٹو کاپی استعمال کرنے پر عملے کی سرزنش

By: Samaa Web Desk
March 21, 2017

HDL 0100 20-03

کراچی: ادارہ شماریات نے سینسز فارم کی فوٹو کاپی استعمال کرنے پر کراچی اور حیدرآباد میں عملے کی سرزنش کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن کے مختلف اضلاع اور حیدرآباد میں مردم شماری فارم کی فوٹو کاپی استعمال کرنے کی شکایات ملی تھیں۔

ڈیوٹی پر موجود فوجی جوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سول عملے پر نظر رکھیں۔ فارم کی فوٹو کاپی استعمال کرنے یا دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری اطلاع دی جائے۔

عملے کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ مردم شماری کیلئے صرف اصل فارم استعمال کیا جائے۔ فوٹو کاپی یا جعلی فارم مشین ریڈ ایبل نہیں ہے اور مشین ان فارمز کو قبول نہیں کرے گی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.