ملک میں اگلے دو روز کے دوران بارش کا امکان

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

5-Intense-hailstorm-rain-lashes-win

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد/راولپنڈی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور 00، کالام، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 34،139فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.