ڈاکٹرعاصم کی ضمانت، فیصلہ محفوظ

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

کراچی : ڈاکٹرعاصم کی درخواست ضمانت پر ریفری جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کرپشن ریفرنس میں ضمانت کا معاملہ پر سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم کے وکیل اور پراسیکیوٹر نیب میں گرم گرم بحث ہوئی لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے ڈاکٹرعاصم کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے، فالج کا اٹیک ہوچکا ہے،کمر کی سرجری بھی نہیں ہوئی، ہائی رسک مریض ہیں،جان کو خطرہ ہے، ضمانت پرعلاج کےلیے بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر نیب نے ضمانت کی مخالفت کردی بولے ڈاکٹرعاصم کو جیل میں مرضی کی طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ان کے اپنے اسپتال بھی لے جایا گیا، سائیکو اور فزیو تھراپی کرائی گئی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق طبیعت میں بہتری آئی ہے، رینجرز کی وردی سے خوف کوئی بیماری نہیں رینجرز کو دیکھ کر اگرانہیں کچھ ہوتا ہے تو یہ الگ معاملہ ہے۔

ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، دو ججز کے اختلافی فیصلے پر چیف جسٹس نے معاملہ ریفری جج کو بھجوایا تھا ۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.