پولیس افسر کی بیوی جاگیردارنی بن گئی

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

کراچی : گورنمنٹ کالج نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل کو طالبہ کی ماں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا، طالبہ کی ماں ایس پی ٹریفک کی اہلیہ تھیں، اساتذہ نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا۔

بیٹی کو امتحان میں بیٹھنے سے کیوں روکا ؟ ایس پی ٹریفک کورنگی اعجاز ہاشمی کی اہلیہ آپے سے باہر ہوگئیں اور خاتون پرنسپل پر تشدد کر ڈالا، خراب زبان استعمال کرنے کے علاوہ اسٹاف سے بھی مار پیٹ بھی کی۔

بڑی بیٹی کے ساتھ مل کرگورنمنٹ کالج نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل کومبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کالج پرنسپل غزالہ نے الزام لگایا کہ خراب زبان استعمال کرنے ساتھ ساتھ اسٹاف کو بھی مارا پیٹا گیا۔

اعجاز ہاشمی کی اہلیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا،بیٹی دیرسے آئی تھی،پہلے لے کر چلے گئے پرآکر مار پیٹ کی، تشدد کیخلاف اساتذہ نے احتجاج کیا۔

گورنمنٹ کالج نارتھ ناظم آباد کے اساتذہ نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا، پولیس کالج پہنچی اورواقعے کی تمام تفصیلات حاصل کیں، اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ معافی نہ مانگی گئی تو ایس پی کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.