بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

FO Building

اسلام آباد : بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے واقعہ پر احتجاج کیا گیا۔

اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنانا بند کرے اور سیز فائر معاہدے کی پابندی کرے۔

سترہ اوراٹھارہ مارچ کو بھارت کی جانب سے نکیال سیکٹر اور بالا کوٹ میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں خاتون شہید، جب کہ دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.