شراب خانے بند کرنیکا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

March 20, 2017

29062502192_6cde51b61a_z

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب خانے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا،  جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شراب کی ریگولیشن ہائی کورٹ کا کام نہیں، سماعت تین ہفتوں میں کرنے کا حکم۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے شراب کی فروخت پر پابندی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران شراب کے قانونی بیوپاریوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصلہ صادر کرنے سے قبل ہائی کورٹ نے ہمارا مؤقف ہی نہیں سنا۔

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ شراب کی ریگولیشن ہائی کورٹ کا کام نہیں اگر کوئی قانون پر عمل نہیں کرتا تو پولیس کا کام ہے کہ وہ کارروائی کرے۔

سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب کی فروخت پرپابندی کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی، درخواست کی آئندہ سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.