پی پی رہنما شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظور

March 20, 2017

اسلام آباد : ہائی کورٹ اسلام کے جسٹس اطہر من اللہ، محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنا دیا، شرجیل میمن کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ، شرجیل میمن آج صبح عدالت پیش ہوئے تھے۔

سابق وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹٰی کے سینیر رہنما پر 5 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منظور کر کے انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.