پاک افغان سرحد فوری کھولنے کے احکامات جاری

March 20, 2017
An overview of the border between Pakistan and Afghanistan in Torkham, Pakistan June 16, 2016. REUTERS/Fayaz Aziz

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری کھولنے کے احکامات دے دیے ۔ کہتے ہیں امید ہے جن وجوہات پر سرحد بند گئی ۔ان کے تدارک کیلئے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔

افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردوں کے حملے نئی بات نہیں مگر پاکستان نے اس کے باوجود جذبہ خیر سگالی کے تحت بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے پاک افغان سرحد کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی کڑیاں افغان سرزمین سے جبکہ دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں۔ امید ہے کہ جن وجوہات پر سرحد بند گئی امید ہے ان کے تدارک کیلئے افغان حکومت اقدامات کرے گی۔

وزیراعظمٕ نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔  دہشتگردی کے تعاون کیلئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

وا ضح رہے کہ پاکستان نے طورخم اور چمن کے مقامات پر 16 فروری کو پاک افغان سرحد بند کی تھی جبکہ 7 اور 8 مارچ کو عارضی طور پر سرحد کھولی گئی تھی ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.