پکتیکا میں ڈرون حملہ؛ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگردہلاک

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

drone

کابل: افغانستان کے علاقے برمل میں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد قاری یاسین تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد پاکستان میں جی ایچ کیو،سری لنکن ٹیم ، کامرہ اور مہران بیس حملوں میں ملوث تھے ۔

افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملوں کا مؤقف پھر درست ثابت ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی مل گئی۔ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد قاری یاسین عرف استاد اسلم افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ حملے میں

قاری یاسین کے تین ساتھی بھی ہلاک ہوئے ۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ، لشکر جھنگوی اورتحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ ہشتگردوں کی گاڑی کو پکتیکا کے علاقے برمل میں نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد جی ایچ کیو ،کامرہ ، مہران بیس ،آئی ایس آئی حمزہ کیمپ ، سری لنکن ٹیم، پرویز مشرف،  شوکت عزیز اور علی ہجویری کے مزار پر حملے میں مطلوب تھے ۔

پاکستان کی جانب سے افغانستان کو دی گئی انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں بھی قاری یاسین کا نام شامل تھا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.