نئی نویلی دلہن کاقاتل سامنےآگیا

March 18, 2017

لاہور: نئی نویلی دلہن کو شادی کے تیسرے روز قتل کرنے والے شوہر نے اعتراف جرم کرلیا۔ اس نے کہاکہ وہ اپنی بیوی کومارنا نہیں چاہتا تھا،صرف ڈرانے کے لئے منہ پر تکیہ رکھا۔

سماءنے لاہور میں نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے شوہر کا اعترافی بیان حاصل کرلیاہے۔ ملزم عامرکاکہناہےکہ  ماموں کی بیٹی سے شادی کو تین روز ہی ہوئے تھے۔ ملزم عامرنےبتایاکہ اس کا اپنی بیوی  حرا سے  جھگڑا چل رہا تھااوروہ خود کشی کی دھمکیاں دیتی تھی۔

تین دن کی دلہن کا دردناک قتل

ملزم نے دعوی کیاکہ وہ اپنی بیوی کومارنا نہیں چاہتا تھا،صرف ڈرانےکے لیےمنہ پرتکیہ رکھا۔ملزم نے بتایاکہ اس کےوزن کی وجہ سے اس کاسانس بند ہوگیا۔

اس سے قبل ملزم نے بتایا تھاکہ اس کی بیوی گلے میں دوپٹا ڈال کرسوتی تھی تو اس کا دم گھٹنےکےوجہ سے انتقال ہوگیاہے۔

لڑکی کے لواحقین نے پہلےہی کہاتھاکہ ان کی بیٹی کو قتل کیاگیاہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.