مردم شماری میں پوچھے جانے والے اہم سوالات

March 18, 2017

CENSUS OVER ALL 2100 KHI PKG 15-03 TABISH

کراچی : انیس سو اٹھانوے کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں مردم شماری کا آغاز ہوگیا، آپ کون ہیں، کتنی عمرہے، کیا کرتے ہیں، یہ سب اور دیگر دس سوال پوچھیں جائیں گے۔

انیس سال بعد ملک میں مردم شماری گھر گن لیے گئے اب سر گنے جائیںگے، مردم شماری کا عملہ فوجی جوانوں کے ساتھ گھر گھر جائیگا ہر فرد کا ریکارڈ جمع کرکے لائیگا۔

سوال ایک دو نہیں پورے دس ہونگے ، پہلے نام اور گھر کے سربراہ سے رشتے کا پوچھا جائیگا، عمر، ازدواجی حیثیت، مذہب اور مادری زبان کا بھی بتانا ہوگا۔

جنس کے خانے میں مرد، عورت یا خواجہ سرا کا انتخاب کرنا ہوگا، تعلیمی استعداد اور پیشے سے متعلق بھی سوال ہوگا، ذاتی معلومات ہی پر مردم شماری عملہ مطمئن نہیں ہوگا بلکہ رہائشی گھر میں کمروں، دیوار اور چھت کا بھی بتانا ہوگا۔

باورچی خانہ، غسل خانے کی بھی گنتی ہوگی، ساتھ ریڈیو،ٹی وی ،کمپیوٹراور موبائل فون سے متعلق بھی پوچھا جائیگا، پہلے فیز میں کراچی کے سات ہزار دو سو سے زائدبلاکس میں مردم شماری دس روز جاری رہے گی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.