Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2017 | Last Updated: 4 years ago

Iran-Ambassador-1800-Isb-Pkg-27-05-640x361

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، پاک فوج دونوں ممالک کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اس موقع پر ایرانی سفیر نے آپریشن ردالفساد کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی  اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایرانی سفیر نے آپریشن ردالفساد کی تعریب کی اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔  اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج  ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، پاک فوج برادر ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔ملاقات میں ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا  اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد قابل تعریف اقدام ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube