کوئی چھٹی نہیں ہوئی،کالج کھلاہے،پرنسپل این سی اے

Samaa Web Desk
February 25, 2017

لاہور: این سی اے کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کالج بند ہونے کی تردید کردی ہے۔

سماء سے بات کرتےہوئے انھوں نے کہاکہ  سیکیورٹی خدشات ضرور ہیں مگر ادارہ بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ انھوں نے این سی اے کے ترجمان کے دعوے کی بھی تردید کردی اور کہاکہ جن کو این سی اے کا ترجمان کہا جارہا ہے، وہ کالج کے آرکائیو شعبے کے ملازم ہیں۔

این سی اےمیں کیاہوا،طلبہ نے بتادیا

ڈاکٹرمرتضیٰ جعفری نےبتایاکہ ادارے میں پورےپاکستان کےطلباء موجود ہیں، سب کو ایک ساتھ واپس کیسے بھیج سکتے ہیں۔

اس سے قبل اطلاعات یہ تھیں کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث نیشنل کالج آف آرٹس کا ہاسٹل خالی کرالیا گیا اور 300 طلبہ کوگھر جانے کی ہدایت کردی گئی جس کے باعث کلاسز بھی بند ہوجائیں گی۔  سماء