Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

دہشت گردی کا خطرہ، کراچی میں ریڈ الرٹ جاری

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2017 | Last Updated: 4 years ago

 1a

کراچی : ملک میں دہشت گردی کی حالیہ خوفناک لہر کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا، جس میں حساس تنصیبات، مارکیٹس اور ملکی و غیر ملکی ریسٹورنٹس کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیاگیا۔

صوبائی وزارت داخلہ نے جمعرات کو نوٹیفکیشن کے ذریعے شہر قائد میں ریڈ الرٹ جاری کیا، جس میں حساس تنصیبات، مارکیٹس اور ملکی و غیر ملکی ریسٹورنٹس کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ، سندھ اسمبلی، ایمپریس، زینب مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ سے متصل بڑے بازاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد کے مشہور ہوٹل، غیر ملکی ریسٹورنٹس بالخصوص دو دریا دہشت گردوں کا ہدف ہوسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے متعلقہ محکموں کو خصوصی طور سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں آج ہونیوالے بم دھماکے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو شہر بھر کے غیر ملکی ریسٹورنٹس کی نگرانی سخت کرنے کا حکم دے دیا، ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمی پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ملک بھر میں دہشت گردی کے تقریباً 8 واقعات میں 150 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، لاہور میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 25 سے زائد جبکہ سیہون میں ہولناک خودکش حملے میں 95 شہری شہید ہوئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube