Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سیہون دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوگئی، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دہشت گردوں کا نیٹ ورک سندھ اور بلوچستان میں بھی موجود ہے۔ سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر جمعرات کے روز ہونیوالے ہولناک خودکش دھماکے...

کراچی : لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوگئی، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دہشت گردوں کا نیٹ ورک سندھ اور بلوچستان میں بھی موجود ہے۔

سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر جمعرات کے روز ہونیوالے ہولناک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 85 سے زائد افراد جاں بحق اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تفتشی حکام نے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش بمبار مزار کے باہر کھڑا نگرانی کرتے دیکھا گیا، حملہ آور کو افغانستان سے بھیجا گیا جبکہ دھماکے کیلئے لاجسٹک سپورٹ کالعدم تنظیم نے فراہم کی۔

مزید جانیے : سیہون، خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی،ویڈیوجاری

تفتیشی پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک سندھ اور بلوچستان میں بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مبینہ خودکش بمبار پولیس اہلکار کو چکمہ دے کر درگاہ میں داخل ہورہا ہے۔ سماء

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube