سہون، خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی،ویڈیوجاری

February 19, 2017

کراچی : سہون شریف میں لال شہباز قلندر کے مزار خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے، پولیس کی جانب سے تازہ جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح خود کش حملہ آور پولیس اہل کو دوران تلاشی چکمہ دے کر مزار کے اندر داخل ہوا۔

پہلے خود کش حملہ آور خواتین کے حصے کی جانب سے مزار میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے، جب اس کو منع کیا جاتا ہے تو وہ پھر مردوں کے حصے سے داخل ہوتا ہے اور پولیس اہل کار کو چکمہ دے کر تلاشی سے بچ جاتا ہے۔ سماء