Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سیہون دھماکا؛ وزیراعلیٰ سندھ کی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ رات گئے سیہون اسپتال پہنچے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا وسائل کے مطابق جانیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، دادو اور جامشورو سے بر وقت ایمبولینس پہنچی۔ سیہون دھماکا؛ وزیراعلیٰ سندھ کی اسپتال میں...

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ رات گئے سیہون اسپتال پہنچے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا وسائل کے مطابق جانیں بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، دادو اور جامشورو سے بر وقت ایمبولینس پہنچی۔

سیہون دھماکا؛ وزیراعلیٰ سندھ کی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت

سیدمرادعلی شاہ کا کہنا تھا زخمیوں کو فوراً طبی امداد فراہم کرنا اولین ترجیح تھی، شہداء کی میتیں پہنچانے کے مکمل انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس طرح کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، سیہون شہر صوفیوں کا شہر ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شام سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھمال ڈالنے کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 72 افراد شہید اورسینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

دریں اثنا وزیراعلی سندھ نے نواب شاہ کے سول اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube