Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

گلگت بلتستان میں گلیشیئر آبادی کی جانب سرکنے لگا

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2017 | Last Updated: 4 years ago

گلگت بلتستان : ضلع شگر کے گاؤں ارندو میں گلیشیر آبادی کی جانب سرکنے لگے ہیں، گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے سے متعدد گھروں کے دبنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جب کہ برفانی تودے میں دب کرسیکڑوں جانور ہلاک ہوگئے۔ کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم پیدل گاؤں کی جانب روانہ...

گلگت بلتستان : ضلع شگر کے گاؤں ارندو میں گلیشیر آبادی کی جانب سرکنے لگے ہیں، گلیشیر سرکنے اور برفانی تودے سے متعدد گھروں کے دبنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جب کہ برفانی تودے میں دب کرسیکڑوں جانور ہلاک ہوگئے۔

کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم پیدل گاؤں کی جانب روانہ ہوئی ہیں، بلند ترین بستی ہونے کی وجہ سے ارندو گاؤں میں گزشتہ تین دنوں میں 10فٹ سے زائد برف باری ہوئی، جس کہ وجہ سے گلیشئر سرکنے لگا اور برفانی تودے گرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

گلیشئرکے ملبے میں دب کر سیکڑوں جانوروں کی ہلاکت اور متعدد مکانات کے دبنے کی اطلاعات ہیں۔ گلیشیئر سرکنے اور تودہ گرنے کی آوازیں آتے ہی لوگ گھروں سے نکل گئے۔ ارندو گاؤں کے 14خاندان گھر بار چھوڑ کر دوسرے گاؤں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube