Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

چترال سانحہ،وزیراعظم کاقیمتی جانوں کے ضائع پرافسوس کا اظہار

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2017 | Last Updated: 4 years ago

image036
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چترال میں گاؤں پر برفانی تودہ گرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین کو خوراک، طبی امداد اور متبادل رہائش فوراً مہیا کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی فوری داد رسی کیلئے خوراک، طبی امداد اور متبادل پناہ مہیا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Nawaz Sharif 2
واضح رہے کہ چترال کے گاؤں شیر شال میں رات گئے برفانی تودہ گھروں پر گرنے سے بارہ سے زائد افراد جاں بحق، جب کہ اب بھی متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں، جس کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube