Tuesday, December 1, 2020  | 14 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

چترال،گاؤں پربرفانی تودہ قیامت بن کرٹوٹ پڑا14افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2017 | Last Updated: 4 years ago

چترال : چترال کے شیر شال گاؤں میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے، جاں بحق افراد میں 6خواتین،6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔ سماء کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں چترال میں قیامت برپا کرگئیں، چترال کے گاؤں شیر شال میں برفانی تودہ  گاؤں پر گرنے سے...

چترال : چترال کے شیر شال گاؤں میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے، جاں بحق افراد میں 6خواتین،6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔

سماء کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں چترال میں قیامت برپا کرگئیں، چترال کے گاؤں شیر شال میں برفانی تودہ  گاؤں پر گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد چودہ تک پہنچ گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6خواتین،6 بچے اور دو مرد شامل ہیں۔ برفانی تودہ پانچ مکانات پر قیامت بن کر گرا۔

1024px-Avalanche_Zinal

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا رہا، برف باری کی وجہ سے راستے بند ہونے پر امدادی ٹیمیں پیدل ہی پہنچیں۔

chitral

امدادی ٹیموں کے مطابق موسم کی سختی اور برفباری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا،  پاک فوج کی جانب سے متاثرہ گاؤں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے فوجی جوان پہنچ گئے، جس کے بعد تمام افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube