Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

موت کے دو سال بعد سزائے موت کا قیدی بری

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago

لاہور: ہائیکورٹ نے موت کے دو سال بعد سزائے موت کے قیدی کو بری کردیا، باپ کہتا ہے بيٹا چلا گيا اب انصاف ملا توکیا ملا؟۔ ہائیکورٹ نے موت کے دو سال بعد سزائے موت کے قیدی کو بری کردیا، جيل سے رہائي کا پروانہ تب ملا جب موت کا پروانہ ملے زمانہ ہوچکا تھا...

لاہور: ہائیکورٹ نے موت کے دو سال بعد سزائے موت کے قیدی کو بری کردیا، باپ کہتا ہے بيٹا چلا گيا اب انصاف ملا توکیا ملا؟۔

ہائیکورٹ نے موت کے دو سال بعد سزائے موت کے قیدی کو بری کردیا، جيل سے رہائي کا پروانہ تب ملا جب موت کا پروانہ ملے زمانہ ہوچکا تھا سيد رسول دوران قید ہی زندگی کی قید سے آزاد ہوگیا۔

نہ سزای ملی نہ انصاف مل سکا بس موت مل گئی، تنہائی میں بیٹھا اداس بوڑھا باپ اب کیوں جشن منائے؟ اورکس کے ساتھ منائے؟ اسکے ایک بیٹے کی جان پہلے ہی مخالفین نے لے لی ۔

بھيرہ کا سيد رسول دوہزارنو ميں قتل کے الزام ميں گرفتار کیا گیاسيشن عدالت نے سزائے موت سنائي تو ہائي کورٹ ميں اپيل دائر کردي گئي ۔

ايڈووکيٹ چوہدري نثار کا کہنا تھا کہ میں نے خط لکھے جیل نے کہا کہ اس نام کا ملزم نہیں ہے، پھر میں نے گھر رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے مرچکاہے۔

مقدمہ قتل ميں سيد رسول کے خلاف ٹھوس شہادت نہيں مل سکي، عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزم کو فورا رہاکرنے کا حکم دیا مگربہت دیر ہوچکی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube