Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

فلسطینی صدرمحمودعباس کی وزیراعظم ہاؤس آمد،شانداراستقبال

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : فلسطینی صدر محمود عباس تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم ہاؤس آمد پر نواز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ مہمان صدر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ فلسطینی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئ ے،اس موقع پر ان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ محمود عباس صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

Pm Nawaz Philistine President Ptv 31-01

فلسطینی صدر اور وزیر اعظم نوازشریف اسلام آباد میں فلسطین کے نئے سفارت خانے کا افتتاح بھی کریںگے، فلسطینی صدر محمود عباس یکم فروری تک پاکستان میں قیام کریںگے۔

Pm Nawaz Philistine President Ptv 31-0101

منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس آمد پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Pm Nawaz Philistine President Ptv 31-0105

 

Pm Nawaz Philistine President Ptv 31-0103

واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے ،محمود عباس2005ءاور2013ءمیں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube