Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

فلسطینی صدر کل پاکستان پہنچیں گے

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2017 | Last Updated: 5 years ago

FO Building

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر پاکستان کے دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی صدرپاکستان کےدورےپرکل اسلام آبادپہنچیں گے،فلسطینی صدرمحمود عباس2005اور2013میں بھی پاکستان کادورہ کرچکےہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کےصدرمحمودعباس کایہ تیسرا دورہ ہے،محمودعباس یکم فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، فلسطینی صدر5وزراسمیت17رکنی وفدکےہمراہ پاکستان آئیں گے۔

ترجمان کے مطابق فلسطینی صدروفدسمیت صدرممنون حسین سےبھی ملاقات کریںگے،صدر،وزیراعظم فلسطین کےنوتعمیرشدہ سفارتخانےکاافتتاح کرینگے، فلسطین کےصدرنوازشریف سےملاقات کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube