Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

برف باری نےشمالی علاقہ جات کولپیٹ میں لےلیا

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago

  اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  ہے۔ ایسے میں کوئی خوش ہوا تو کوئی راستوں کی بندش سے پریشان ہے۔ سہانے موسم نے حسین وادیوں کا منظر مزید دلکش بنادیاہے۔مالم جبہ میں ہر سمت سفیدی چھائی ہوئی ہے۔برف پوش پہاڑ فنپاروں میں ڈھل کرقدرتی کینوس کو...

 

اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  ہے۔ ایسے میں کوئی خوش ہوا تو کوئی راستوں کی بندش سے پریشان ہے۔

سہانے موسم نے حسین وادیوں کا منظر مزید دلکش بنادیاہے۔مالم جبہ میں ہر سمت سفیدی چھائی ہوئی ہے۔برف پوش پہاڑ فنپاروں میں ڈھل کرقدرتی کینوس کو نیا رنگ دے رہے ہیں ۔آسمان سے گرتے گالے دیکھ سیاح بھی خوش ہوگئے۔

بارشوں کاسلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

گلیات کے مقام پر برفباری سے ہر چیز ڈھک گئی ہے۔سڑکوں اور گاڑیوں پربرف کا ڈھیر لگاہواہے۔ایسے میں سرد موسم کو کوئی انجوائے کررہا ہےتوکسی کو راستوں کی بندش کی فکر لاحق ہے۔

ایبٹ آباد کادلفریب موسم اوربرف باری

وادی ناران،کاغان اور شگران میں ہر طرف سفیدی ہے۔موسم پل پل رنگ بدل رہا ہے لیکن یہاں لوگ خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

بارش ہوگی،ضرورہوگی،آج سے ہوگی

گلیات میں دور روز کی بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا توشہریوں کی تو موجیں لگ گئیں۔آزاد کشمیر میں بھی پہاڑوں پر برفباری سےوادی نیلم اورلیپہ کرناہ میں رابطہ سڑکیں دوسرے روز بھی بند ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube